Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

Now Reading:

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104 روپے 6 پیسے برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے حوالے سے ‏اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کی تھی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ لیوی میں کمی کرکے عوام کو معمولی ریلیف دیا جاسکتا ہے،‏پٹرول پر27روپے32پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر 30 روپےفی لٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے اور ‏مٹی کے تیل پر 11روپے 43پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مشاورت سے‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردودبدل کا اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تاجر برادری کیلئے بڑی خبر آگئی
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر