Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے، اسد عمر

Now Reading:

چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت سی پیک سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے ڈی آئی خان ژوب ہائی وے کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں سی پیک فریم ورک کے جوائنٹ ورکنگ گوپس کے کنونئیرز نے اجلاس کو تازہ پیش رفت پر بریفنگ دی جس پر وفاقی وزیر نے پیش کی گئی بریفنگ اور مختلف پہلوئوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 سوات ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان سمیت نئے منصوبوں پر آئندہ اجلاس میں مزید غور کا فیصلہ کیا گیا جبکہ رشکئی، دھابیجی، علامہ اقبال صنعتی شہر اور اقتصادی زونز پر پیش رفت بھی زیر غور آئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے جبکہ زراعت کے شعبے میں صورتحال کے مطابق منصوبے شروع کرنے پر بھی توجہ دی جائے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس  کے دوران بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر سے احتیاط کرتے ہوئے نمٹا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا تھا کہ حکومتی اقدامات سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لائف سیفٹی میں مدد ملی جبکہ کورونا کو روکنے میں کامیابی عوام کے بھرپور تعاون سے ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر