
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنزکےعملے کوکورونا ٹیسٹ سے استثنا دے دیا۔
ایوی ایشن پالیسی کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل بیرون ممالک سےآنیوالی پروازوں کےعملے کوکورونا ٹیسٹ کرانےکی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
کیٹیگری بی میں شامل بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ لازم ہے۔
کيٹیگری بی ممالک سےآنےوالےمسافروں کو96گھنٹےپہلےکوروناٹيسٹ رپورٹ ليناہوگی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکی،سعودی عرب اوريورپ کےکچھ ممالک، آسٹريليا، کينيڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ملائيشيا اےکیٹیگری میں شامل ہیں۔
کولمبيا،پيرو،ارجنٹينا،ميکسيکو،ساؤتھ افريقہ اورديگرممالک بی کيٹیگری ميں شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کوايس اوپيزپرعملدرآمدکرناہوگا،ذمے داری ايئرلائنزپرعائدہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News