Advertisement

کورونا وائرس موبائل اور کرنسی نوٹ پر کتنے دن رہتا ہے؟

آسٹریلیا میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناوائرس20 ڈگری سینٹی پرموبائل فون،پلاسٹک اورکرنسی نوٹ پر28دن زندہ رہتا ہے۔

کوروناکےزیادہ سے زیادہ وقت تک زندہ رہنےسےمتعلق آسٹریلیامیں ریسرچ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوروناکی وجہ بننےوالاوائرس ہموارسطح پر28 دن تک زندہ رہ سکتاہے۔

تحقیق کے مطابق کورونا وائرس جالی دارسطح کی نسبت ہموارسطح پرزیادہ عرصےزندہ رہتاہے اور درجہ حرارت بڑھنےسے کورونا وائرس کی بقا کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

آسٹریلوی ماہرین نےاندھیرےمیں تین مختلف درجہ حرارت پروائرس پراسٹڈی کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوروناوائرس20 ڈگری سینٹی پرموبائل فون،پلاسٹک اورکرنسی نوٹ پر28دن زندہ رہا۔

وائرس کی 30 ڈگری سینٹی گریڈ پرزندہ رہنےکی شرح کم ہوکر7دن رہ گئی۔کورونا وائرس 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک دن زندہ رہ سکا جب کہ کپڑوں پرکوروناوائرس کم درجہ حرارت پر14دن زندہ رہا اور کپڑوں پرکوروناوائرس زیادہ درجہ حرارت پر16گھنٹےزندہ رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version