
امریکا اور روسی خلابازوں کی تین رکنی ٹیم قزاقستان میں قائم روسی اسٹیشن بیکانور سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق خلائی اسٹیشن روانگی کیلئے پہلی مرتبہ ’فاسٹ ٹریک مینوور‘ نامی طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے جس کے تحت محض تین گھنٹوں میں یہ خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ جائیں گے۔
قبل ازیں اس کے لیے کم سے کم بھی دو گنا وقت درکار ہوتا تھا۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والوں میں امریکی خاتون خلاباز کیٹ روبنس اور روسی خلاباز سیرگئی ریزہیکوف اور سیرگئی سیورشکوف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News