
کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صدر، آرام باغ اور کلفٹن میں 9 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔
3 تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس دعا چورنگی، 3 بوٹ بیسن اور 2 آرام باغ جب کہ ایک ریسٹورنٹ صدر میں سیل کیا گیا۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایت پر انتظامیہ نے صدر، آرام باغ اور کلفٹن میں ساحل سمندر کے قریب کارروائی کی ہے اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 9 ریسٹورنٹس سیل کردیے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہناہے کہ ان ریسٹورنٹس میں موجود کسی شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا اور سماجی فاصلہ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News