Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول پسندیدہ قرار دیدیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول پسندیدہ قرار دیدیا

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضرت محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول میرے پسندیدہ ترین اقوال میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمدﷺ سے متعلق فرانسیسی مصنف الفونسے ڈی لامرٹائن کا قول شیئر کیا ہےجس میں فرانسیسی مصنف نے حضرت محمدﷺ کی شخصیت کو دنیا میں لاثانی قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھا ہے اور درخواست کی ہے کہ سب توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر پوری دنیا کو واضح پیغام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا اور مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر