Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے حکمران قابل نفرت ہیں، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

پاکستان کے حکمران قابل نفرت ہیں، مولانا فضل الرحمان
فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکمران قابل نفرت ہیں۔

لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری ماؤں نے ہمیں غلام نہیں پیدا کیا، ہم اپنے افلاس کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتے، پاکستان کو بڑی قوتوں نے اپنی کالونی سمجھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے آئین کو تسلیم اور نہ آئین کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، طاقتور سے طاقت ور اداروں کو کہتا ہوں کہ قادیانی کو دوبارہ مسلمان کہلوانے کے لیے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، اس ملک میں ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کو تحفظ حاصل نہیں، پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، تمام اختلاف کے باوجود ایک قوم کی طرح رہنا چاہتے ہیں، ہر چیز کی حدود ہوتی ہے جب دوسرے کی حدود میں داخل ہوں گے تو فساد تو ہوگا، حق حکمرانی عوام کی ہے تم ملازم ہو، جانتے ہیں کہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، موجودہ ناجائز حکومت 18 ویں ترمیم میں ردو بدل کا ایجنڈا لے کر آئی ہے۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے جزائر ہیں ان وسائل پر سندھ کے بچوں کا حقوق ہے، کسی تالہ آزما کو قوم کے حقوق سے کھیلنے نہیں دیں گے، موجودہ حکومت دھناندلی سے ساتھ ایجنڈے کے تحت لائی گئی، معاشی طرح کمزور کر کے مالیاتی اداروں کے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے، مہنگائی کہاں پہنچ گئی غریب راشن خریدنے کے قابل نہیں، مائیں بچوں کی بھوک برداشت نہ کر کے انہیں ذبح کر رہی ہیں، کیا پاکستان اس لیے دیکھا تھا، کس منہ سے انصاف کی بات کرتے ہو، تمہارے چہرے ظلم کی وجہ سے بھیانک ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر