
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو گیاہے، جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح 160.05 روپے کا ہو گیاہے ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان ہے ،کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 888 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور مارکیٹ گرتی ہی چلی گئی۔
اب تک 100 انڈیکس میں 977 پوائنٹس کھو دیئے ہیں جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے اور 38 ہزار 910 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News