
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کی جتنی کلیکشن بڑہے گی اتنا غریب کا فائدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس سندھ میں سندھ انڈسٹریئل لائژن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس کی صدارت گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کی۔
اجلاس میں کورونا وباء کی روکتھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور صوبہ میں صنعتوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اداروں میں کرپشن کو کافی حد تک کم کر دیا گیا ہے۔
ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی کے افسران نے ریکارڈ کلیکشن کی ہے جبکہ پینشن کو 4500 سے بڑھا کر 8500 کر دیا گیا۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے مزید کہا کہ صنعتوں کو ملازمین کی صحیح تعداد ظاہر کرنا چاہیے اس لئے ہم ای او بی آئی میں ڈجیٹلائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اجلاس کی سدارت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صنعتوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں جبکہ ای او بی آئی کی جتنی کلیکشن بڑہے گی اتنا غریب کا فائدہ ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ذوالفقار بخاری کی وزارت بزنس کمیونٹی کے ای او بی آئی سے متعلق مسائل کا تدارک کرے گی۔
اجلاس میں صوبہ کے معروف صنعتکار اور صنعتی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News