
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پڑنے والے اے ایس آئی بوریو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔
میں نےکشمورمیں زنابالجبرکےملزم کی گرفتاری کیلئےایک باہمت اورمثالی قدم اٹھانے والے ASI برڑو اورانکی بیٹی سےبات کی ہےاور انہیں سراہاہے۔قوم ان پر نازاں ہے اور انہوں نےپولیس کی ساکھ کوبھی سہارادیاہے۔تمام نقائص دورکرتےہوئےآئندہ ہفتےہم زنابالجبر کیخلاف ایک سخت اورمجموعی قانون لارہےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2020
انہوں نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔
خیال رہے کہ کشمور میں اجتماعی زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث بچی کو لاڑکانہ سے کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کردیا گیا ہے۔
این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی ابھی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہےاور ڈاکٹروں کی سخت مانیٹرنگ میں ہے۔
ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کو ابھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللّٰہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔
رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ مفرور ملزم خیر اللّٰہ کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News