Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے

Now Reading:

سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے
یوم ثقافت

سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے آج صوبے بھر میں یوم ثقافت منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جانے والا سندھ یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی آج کا دن سندھ کلچرل ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر سندھ کے مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں آج بھی ہر کوئی سندھ کے روایتی رنگوں میں رنگا ہوا ہے اور سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس دن کو بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔

آج مختلف تقریبات میں سندھی ثقافتی ٹیبلو پیش کر کے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ جھوم کر اپنی ثقافت سےمحبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement

سندھی ثقافت کے دن کے سلسلے میں ضلع بدین میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں چار سو سندھی ثقافت کے رنگ بکھرے دکھائی د ے رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی گیتوں پر رقص بھی کیا جا رہا ہے ۔

سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ہیں صوبے بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، نوجوانوں کی جانب سے سندھی اجرک ٹوپی پہن کر علاقائی دھنوں پر رقص کیا جا رہا ہے جبکہ ثقافتی رنگوں میں رنگ کر خواتین اور بچے بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دن کو منانے کا آغاز 2009 میں کیا گیا جس کے بعد سے ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو یہ دن سندھی ثقافت سے یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے، نہ صرف سندھ بلکہ دنیا بھر میں آباد سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد اس دن کی مناسبت سے روایتی ٹوپی اور اجرک زیب تن کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر