
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد وسیم کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین اورسلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ دونوں عہدیداران کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے، لہٰذا یہ دونوں آئی سی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم پاکستان کپ کے لیے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائے گی۔
محمد وسیم کا پہلا ہدف آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہے۔
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سال 2021 میں پہلا اجلاس بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل کراچی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News