
پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کمزور پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہیگلے اوول میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے ابتدائی بلے باز کیوی بولرز کے سامنے ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کے اوپنر جم نہ سکے، شان مسعود اور عابد علی کی جوڑی پھر ناکام رہی، حارث سہیل اور فوادعالم بھی کھانے کے وقفے سے پہلے پویلین لوٹ گئے۔
شان مسعود تو صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ پر عابد علی اور اظہر علی نے 62رنز کی شراکت قائم کی، عابد علی بھی 25 رنز بنا کر واپس گئے، حارث سہیل ایک اور پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر فواد عالم صرف دو رنز بنا سکے۔
Stumps at the Hagley Oval
🇵🇰 Pakistan : 297/10#NZvPAK Scorecard ▶️ https://t.co/Vk699W18gf#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/9Abm6ADLdI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 3, 2021
یوں پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی 200 سے کم رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری جانب تجربہ کار اظہر علی نے ذمے دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور کیریئر کی 32 نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، کھانے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر 88 رنز تھا۔
پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لیے ہیں، اظہر علی 90 اور فہیم اشرف 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
Stumps in Christchurch 🏏
Trent Boult picks up the last wicket to bowl Pakistan out for 297!
AdvertisementWho impressed you the most today?#NZvPAK scorecard: https://t.co/eVFtwym5wg pic.twitter.com/iqGiW4S0L0
— ICC (@ICC) January 3, 2021
واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News