Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادر علی نے یوٹیوب پر سنگِ میل عبور کرلیا

Now Reading:

نادر علی نے یوٹیوب پر سنگِ میل عبور کرلیا

یوٹیوب سے شناسائی رکھنے والے اور اس پر مزاحیہ وڈیوز دیکھنے کےبیشتر شائقین  نادر علی کے نام سے ضرور واقف ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر نادر علی کے 1  بلین ویوز ہوگئے۔

مزید پڑھیں

پھٹی بنیان سے قیمتی گاڑی تک کا سفر، نادر علی نے اپنی آپ بیتی سنادی

یوٹیوب سے شناسائی رکھنے والے اور اس پر مزاحیہ وڈیوز دیکھنے کےبیشتر...

یوٹیوبر نادرعلی نے اپنی اس خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

Advertisement

لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنا ناممکن نہیں تو ایک مشکل فن ضرور ہے، لیکن شہر قائد کراچی سے تعلق رکھنے والے یو ٹیوبر نادر علی کو اس  فن  میں کمال حاصل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر نے اپنی زندگی کی کامیابی کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

نادر علی نے اپنی زندگی کی تلخ کہانی بتائی اور کہا کہ دسمبر 2014 کی سرد رات تھی اور میں نجی چینل کے لئے پروگرام کی شوٹنگ کر کے واپس آرہا تھا اتنے میں کسی نے راستے میں میری قمیص پھاڑ دی ۔

دوسری جانب اسی دوران میری بائیک کا پیٹرول بھی ختم ہو گیا تھا اور ڈائریکٹر بھی مجھے پیٹرول کے پیسے دینا بھول گئے تھے۔

تاہم اس دوران میں نے اپنے بھائی کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن میرے فون میں بھی کوئی کریڈٹ نہیں تھا۔

خیال رہے انہوں نے بتایا کہ  یہ پہلا موقع تھا جب میں اپنی زندگی میں خوفزدہ ہوا۔

Advertisement

کیونکہ پہلی بار مجھے خود پر شک ہوا کہ کیا یہ کام واقعی اس کے قابل ہے یا نہیں؟

میں جن تمام لوگوں کو ہنسا رہا ہوں ، کیا وہ واقعی میرے ساتھ ہنس رہے ہیں یا دنیا میرے حال پر ہنس رہی ہے؟

یہ میرے پیشہ ورانہ کیریئر کا سب سے خوفناک دن تھا کیونکہ جب میں اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ دو گھنٹے چلنے کے بعد گھر پہنچا تو میری ماں بہت رو رہی تھی۔

تاہم اس کے بعد میری ماں نے مجھے اس کام کو چھوڑنے کو بھی کہا تھا۔

واضح رہے کہ نادر علی نے بتایا کہ تاہم آج وہ دسمبر بھی آگیا ہے کہ آج میں اس کار کے پاس کھڑا ہو اور آج میں نے محنت کے بعد کامیابی حاصل کر لی ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر معروف ترین وڈیو ویب سائٹ پر پچیس لاکھ مداح رکھنے والے پرینک اسٹار کو یو ٹیوب کی جانب سے گولڈ پلے بٹن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

Advertisement

کراچی سے تعلق رکھنے والا نادر دوستوں کی محفل کی جان تو تھا ہی آج یوٹیوب پر لاکھوں افراد کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کی وجہ بھی ہے۔

نادر علی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’’نادر علی ایک ہنستا مسکراتا انسان ہے،لوگوں میں  خوشیاں بانٹنے نکلا ہے اور یہی اسکی زندگی کا مقصد بھی ہے۔
نادر علی نے 18سال کی عمر میں کامیڈی شروع کی اور آج ڈھائی ملین کے قریب لوگ اس کی  پرینکس  وڈیوز کے مداح ہیں۔

اس منفرد اور مزاحیہ یوٹیوبر کے بقول انہوں نے 2010سے 2016تک وڈیوز بنانے کا کام کیا اور پھرخیال آیا کہ کیوں نہ سوشل میڈیا پر  اپنے اس کام کو رجسٹرڈ کرایا جائے۔

نادر یو ٹیوب پر اپلوڈ کی گئی وڈیوز میں  کبھی نائی اور  کبھی بھکاری کے روپ میں پرینکس کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی سپیرا بن کر لوگوں کے گھروں سے سانپ ڈھونڈنے کا ناٹک دکھا کر لوگوں کو خوش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

نادر علی نامی اس نوجوان پرینک اسٹار کو پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں اب تک  سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فنکار نادر علی کا کہنا ہے کہ کئی بھارتی اداکار بھی ان کے کام کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس پروفیشن سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ خوش بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر