
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مرم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن سے دوبارہ پولنگ کے مطالبے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبہ بھی جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے ہے۔
مریم نواز نے وزیراعظم کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں، ایک تو پوری ریاست کی طاقت شیر کے خوف سے ایک ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے جھونک دیتے ہو،اور پھر بھی شکست کھا گئے تو الیکشن کمیشن کا عملہ ہی اغوا کر لیا؟
زیادہ سیانے بننے کی ضرورت نہیں۔ایک تو پوری ریاست کی طاقت شیر کے خوف سے ایک ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے جھونک دیتے ہو اور پھر بھی شکست کھا گئے تو الیکشن کمشن کا عملہ ہی اغوا کر لیا؟ یہ مطالبہ بھی تم اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کر رہے ہو مگر تمھارا پردہ اٹھ چکا ووٹ چور https://t.co/NGigYRjZK5
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 22, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نےہمیشہ آزادانہ و شفاف انتخابات کیلئے جدوجہدکی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سےنتائج کےاعلان سےقبل اسکی کوئی قانونی حاجت نہیں مگر پھر بھی میں تحریک انصاف کےامیدوارسےگزارش کروں گا کہ وہ NA-75 ڈسکہ کےان 20 پولنگ اسٹیشنز جن پرحزب اختلاف واویلا کررہی ہے، میں دوبارہ پولنگ کا کہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News