Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے عوامی شکایات حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا

Now Reading:

وزیراعظم نے عوامی شکایات حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا

وزیراعظم نے عوامی شکایات حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا اور غیر سنجیدہ و غیر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پرچیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔

وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق 833افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت جبکہ111 افسران سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ 403سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورے والا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےتمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں۔

وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا،وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر