Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

ملک بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنا ملک بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تیسری لہر بہت خطرناک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نےکورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ایک سال احتیاط کی اور کسی نجی تقریب میں شرکت نہیں کی مگر سینیٹ الیکشن کے دوران احتیاط نہیں کرسکا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سینے میں داخل ہوجائے تو صورت حال خطرناک ہوجاتی ہے، اللہ نے مجھ پر اور اہلیہ پر خاص کرم کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر برطانیہ سےآئی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ برطانیہ سے لاہور آئے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اب صورت حال یہ ہے کہ ملک کے تمام اسپتال بھر چکے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے ، ماسک پہننے سے کافی حد تک کرونا سے بچاؤ ممکن ہے لہذا سب احتیاط کریں اگر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو صورت حال مزید خراب ہوجائے گی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے، عوام خود ہی خیال رکھیں اور ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر