
سری لنکا میں مسلمانوں کی زندگی تنگ ہونے لگی ہے، حکومت نے مذہبی انتہا پسندی کی آڑ میں سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا اور ایک ہزار سے زائد مدارس بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر پبلک سیکیورٹی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ برقع مذہب انتہا پسندی کی علامت ۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں۔
تاہم دستاویزکو کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔
سری لنکا کے وزیر کا کہنا تھاکہ پہلے ملک میں کم ہی خواتین برقع پہنتی تھی اب اس رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ ملک میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔
وزیر پبلک سیکیورٹی نے بیان میں بتایا کہ ملک میں مدارس بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزیر سارتھ ویراسکیرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ اب کوئی اپنا اسکول نہیں کھول سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News