Advertisement
Advertisement
Advertisement

امجد صابری کے صاحبزادے ’پی ایس ایل 6 میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

Now Reading:

امجد صابری کے صاحبزادے ’پی ایس ایل 6 میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری نے ’پی ایس ایل 6 کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق مجّدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے۔

مزید پڑھیں

امجد صابری کے بیٹے مجّدد صابری کی قوالی کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف ترین قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری...

 دورانِ سیشن ایک صارف نے مجّدد صابری سے پوچھا کہ ’پی ایس ایل 6 میں آپ کی پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟‘

مجّدد صابری نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کنگز اُن کی پسندیدہ ٹیم ہے۔‘

Advertisement

جبکہ ایک صارف نے پوچھا کہ ’آپ کو اسلام آباد اور لاہور میں سے کونسا شہر زیادہ پسند ہے؟‘

تاہم اس سوال کے جواب میں مجّدد صابری نے کہا کہ ’مجھے سب سے زیادہ کراچی پسند ہے۔‘

امجد صابری کے انتقال کے بعد اُن کے اہلخانہ لاہور میں رہائش پذیر ہوگئے ہیں، لاہور میں رہنے کے باوجود بھی وہ اب بھی کراچی سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جیسے اُن کے والد کیا کرتے تھے۔

گزشتہ دنوں قبل امجد صابری کے بڑے بیٹے مجّدد صابری کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہوگئے ہیں۔

مجّدد صابری نے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے پر اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

امجد صابری کے بیٹے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک 37 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی تصاویر اور والد کے ہمراہ ماضی کی حسین یادیں شامل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے قوال امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباً 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی تھی تاہم امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر