
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، تمام فنڈز قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے گئے، رقوم کی منتقلی کی دستاویزات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ایف آئی آر کا اندراج یکطرفہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی امورمیں ہر طرح سےکلین ہوں اور بیٹے علی خان ترین کے تمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائےگئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے مکمل ایمانداری سے بزنس کیا جو کہ خسارے میں چلا گیا، کسی ایک ڈائریکٹر کا ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا، تمام ریکارڈ موجود ہے اور ایف آئی اے کو دیکھا دیا گیا ہے۔
FIA’s latest claims against me and my family are totally fabricated. I have already submitted a detailed reply along with concrete evidence in response to FIA notice. Unfortunate to see them go on another smear campaign against me & my family without establishing anything illegal
Advertisement— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) March 31, 2021
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بھیجوائے گئے تمام فنڈز قانونی طور پر بھیجے گئے، انکم ٹیکس ادا کیا اور بینکنگ چینلز کے ذریعے فنڈز باہر بھیجوائے، ہر قسم کا تمام ٹیکس ریکارڈ بھی ظاہر کر دیا، جتنی بھی نقد رقوم کی منتقلی ہوئی وہ بھی قانونی طریقے سے ہوئی ہے، تمام نقد رقوم کی منتقلی کے دستاویزات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News