Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبز انڈسٹری کی جانب سے حسینہ معین کی وفات پر اظہار افسوس

Now Reading:

شوبز انڈسٹری کی جانب سے حسینہ معین کی وفات پر اظہار افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانب سے حسینہ معین کی وفات پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اب حسینہ معین کی آواز نہیں سُن سکیں گی۔

مزید پڑھیں

ہمایوں سعید کا حسینہ معین کی وفات پر اظہار افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نویس اور مکالمہ...

اداکارہ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’حسینہ معین میری زندگی کی ایک ایسی شخصیت تھیں، میں نے جن کا احترام کیا، جن کی تعریف کی اور جن کو خوب پسند بھی کیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں اب دوبارہ آپ کی آواز نہیں سُن سکوں گی، ڈرامہ کی اسکرپٹس پر آپ سے تبادلہ خیال نہیں کرسکوں گی۔‘

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’میں آپ کو ہمیشہ یاد کروں گی۔‘

اداکارہ حرا مانی نے بھی لیجنڈری ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے چلے جانے سے پاکستان ٹیلوژن کا سنہرا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا ہے۔

Advertisement

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری میں حسینہ معین کی یادگار تصویر شیئر کی۔

حسینہ معین کے جانے سے پاکستان ٹیلی وژن کا سنہرا دور ختم ہوگیا، حرا مانی

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج پاکستان ٹیلی وژن کے ایک سنہرے دور اور ڈرامہ نویسی کا ہمیشہ کے لیے اختتام ہوگیا ہے۔‘

حرا نے مزید لکھا کہ ’میڈم اللّہ آپ کو ہمیشہ سکون میں رکھے۔‘

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر ناقابلِ یقین ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ‘حسینہ آپا آج دنیا چھوڑ گئیں، ان کی موت کی خبر ناقابلِ یقین ہے کیونکہ وہ اپنے آخری وقت تک عملی طور پر سرگرم رہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حسینہ معین آخری وقت تک جوش و جذبے سے سرشار تھیں، ان کی موت بلاشبہ ہمارے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ حسینہ معین کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

Advertisement

علاوہ ازیں دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے حسینہ معین کی وفات پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے جن میں اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار عمران عباس اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by (@imranabbas.official)

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔

ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید نے بتایا تھا کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔

Advertisement

حسینہ معین طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں بھی مبتلا تھیں۔

حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی گئی۔

ڈرامہ نگار حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے جامعہ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Advertisement

حسینہ معین نے معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر ’راج کپور‘ کی خواہش پر ان کی فلم ’حنا‘ کے لیے مکالمے تحریرکیے جس میں زیبا بختیار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جاں بحق
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر