2024 میں سورج اور چاند کو کتنی بار گرہن لگے گا
سال 2024 کے آغاز کے ساتھ ہی بہت لوگ اس بات میں...
پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے خوابوں کے گھر کی تصویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

جنت مرزا نے انسٹا اسٹوریز میں سے ایک اسٹوری میں اپنی ایک دلکش ویڈیو بھی شیئر کی۔
انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا درخت پر بنے خوبصورت ’ٹری ہاؤس‘ میں موجود ہیں۔
جنت مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا خواب ہے کہ کسی جنگل میں میرا اپنا ایک ذاتی ٹری ہاؤس ہو۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔
اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 9 ملین یعنی 19 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News