Advertisement
Advertisement
Advertisement

اثاثہ جات انکوائری، مریم نواز کو بھی شاملِ تفتیش کرنےکا فیصلہ

Now Reading:

اثاثہ جات انکوائری، مریم نواز کو بھی شاملِ تفتیش کرنےکا فیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب)نے اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام پر کیپٹن (ر) صفدر نے سندر میں 109 ایکڑ اراضی خرید رکھی ہے۔

دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق 14کنال ایک مرلے کی زمین رائیونڈ روڈ پر مریم نواز کے نام سے بنا رکھی ہے، مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑ کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔

Advertisement

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں زیادہ تر پراپرٹیز ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی۔

نیب کی جانب سے مریم نواز کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے اور کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر