وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے 13 اپریل کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی ،سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ رمضان پیکج، سستے بازار لگانے سمیت کئی اقدامات کی منظوری دے گی اور رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔
کابینہ اجلاس میں نماز تراویح کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لئے معمول کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
عمران خان وفاقی کابینہ ارکان کو اہم فیصلوں کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News