وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے جسٹس ساحر علی، تصدیق جیلانی اور ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ۔
وزیراعظم عمران خان نے ہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین معاملے پر سیاسی دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے اس طرح دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا ،جہانگیر ترین ملزم ہیں تو انکوائری جاری رہے گی۔
ارکان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کو اس کیس سے الگ کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر یقین رکھیں شہزاد اکبر کوئی زیادتی نہیں کریں گے ،کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔
ارکان ہم خیال نے وزیراعظم سے اپنے تحفظات بیان کیے اور وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News