Advertisement
Advertisement
Advertisement

بریڈ رول کی اس آسان ریسیپی سے افطاری بنائیں لذیذ

Now Reading:

بریڈ رول کی اس آسان ریسیپی سے افطاری بنائیں لذیذ

رمضان المبارک اپنی آمد پر رحمتوں و برکتوں کے علاوہ رونقیں بھی ساتھ لاتا ہے، ایسے میں روزہ داروں کی خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے افطار میں لذیذ پکوان بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ جھٹ پٹ اور منٹوں میں تیار ہونے والے بریڈ رولز افطاری کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

بریڈ رول کی اس آسان ریسیپی سے اپنی افطاری کا مزہ دوبالا کریں۔

اجزاء

ڈبل روٹی کے سلائس —- چھ سے آٹھ عدد

بھرنے کا مصالحہ —– ایک پیالی

Advertisement

کوکنگ آئل —– تلنے کے لیے

بھرنے کا مصالحہ

1۔ آلو کا بھرتہ

آلو (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) —– دو عدد

نمک —– حسب ذائقہ

کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) —— آدھا چائے کا چمچ

Advertisement

ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) —- دو کھانے کے چمچ

پودینہ (باریک کٹا ہوا) —– ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) —— ایک سے دو عدد

2۔ بھنا ہوا قیمہ

قیمہ —– 200 گرام

نمک —- حسب ذائقہ

Advertisement

ادرک لہسن پسا ہوا —– ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی —– آدھا چائے کا چمچ

ہلدی پسی ہوئی —— ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب

ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں۔

 ان دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی کو ڈبل روٹی میں سے نچوڑ لیں۔

Advertisement

 آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔-

 بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔

 ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔

 کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر