Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ کی تقرری ، یوسف رضا گیلانی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ کی تقرری ، یوسف رضا گیلانی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
سینیٹ الیکشن

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اپیل میں موقف اپنایا کہ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر مجھے کامیاب چئیرمین سینیٹ قرار دیا جائے، سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود 12 مارچ کو اپوزیشن چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات ہار گئی تھی۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کردیئے گئے تھے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ آرٹیکل 69 کےتحت عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہی ہے، الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

فیصلے میں کہاگیا کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیے جائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
نیپرا کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس
خیبرپختونخوا کو اس کا حق دیا جائے ،علی امین گنڈاپور
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر