Advertisement
Advertisement
Advertisement

 عمران خان کی ریاست میں امیر و غریب کیلئے الگ قانون ہے، فیصل کریم

Now Reading:

 عمران خان کی ریاست میں امیر و غریب کیلئے الگ قانون ہے، فیصل کریم
FotoJet-4-11

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریاست میں امیر و غریب کیلئے الگ قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز جانوں پر کھیل کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں، قوم ہیلتھ ورکرز کی سلامتی اور کامیابی کیلئے دعائیں کریں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تیسری لہر میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کے پی میں ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا، کے پی کے وزیر صحت ایس او پیز کی دھجیاں اڑ ا رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا دوستوں کے ساتھ افطار پارٹیاں کر رہے ہیں، تیمور جھگڑا کی جگہ کوئی اور ہوتا تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں ایک قانون کا بھاشن دیتے ہے لیکن اگر ملک میں ایک قانون ہوتا تو وزیر صحت کے پی برطرف ہوتے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکمران ملک کو تباہی و بربادی کی جانب لیکر جا رہے ہیں ، قوم کورونا ایس او پیز پر سختی سے پابندی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر