Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وباء سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

Now Reading:

وباء سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری
انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار

کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز مزید 2 ہفتے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے سندھ کورونا ٹاسک فورس کی ہدایات کی روشنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس ، سینما گھر ، تھیٹر ، مزارات اور تمام فوڈ اسٹریٹس بند رہیں گی جبکہ صوبے میں شادی ہالز ، ایکسپو ہالز، انڈور گیمز ، پارکس ، گیمنگ زونز اور تمام سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔

نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انٹرسٹی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔صوبے میں کاروبار صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا اور شاپنگ مالز کے اندر قائم میڈیکل اسٹور ز بھی شام 6 بجے بند ہوں گے۔

نئے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صنعتوں،مارکیٹس اوردکانوں کے ملازمین ایس اوپی کے تحت کام کریں گے، اس دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے گا جبکہ اسپتال ، میڈیکل اسٹورز ، پیٹرول پمپ 24 گھنٹےجبکہ بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اور پولیس ایس او پی پر سختی سے عمل کرانے کی پابند ہوگی، احکامات پر عمل درآمد کے لئے پولیس حکام کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر