Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتلِ عام جاری ہے، حمزہ شہباز

Now Reading:

مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتلِ عام جاری ہے، حمزہ شہباز

 حمزہ شہباز نے رمضان میں مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبا ز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت روزے داروں کی بد دعاؤں سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے، سستے بازاروں کے نام پر غیر معیاری اشیاء کی مہنگے داموں فروخت روزے داروں سے سنگین مذاق ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتلِ عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ناصرف سبزی، پھل اور اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے بلکہ مہنگے داموں ان کی فروخت بھی جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت کم از کم رمضان کے مہینے میں روزے داروں کی بد دعاؤں سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

حمزہ شہباز نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جن سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر