Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا مسلم امہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سعودی عرب کا مسلم امہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا مسلم امہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارب نیوز میں لکھے گئے آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب سے معاشی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستانیوں کے دل میں خادمین حرمین شریفین بڑا رتبہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو اس وقت سب سے درپیش مسئلہ اسلاموفوبیا ہے، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے مسلم دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا ہم حضورۖ سے کتنی محبت کرتے ہیں، ہمیں بتانا ہوگا ہمارے مذہب کو دہشتگردی سے جوڑنا درست نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کرہ ارض کے لیے خطرناک ہے۔ ہمارا خطہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہورہا ہے، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ شروع کیا، ہماری ترجیحات اس معاملے میں ایک ہی ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے گرین منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن حمایت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر