Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا پولٹری کے بزنس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان کا پولٹری کے بزنس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پولٹری کے بزنس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی مافیا ،آٹا مافیا کا مقابلہ کیا ،اب پولٹری کےمافیا سے بھی مقابلہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے پولٹری کے بزنس کو ریگولیٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا کونسا خاندان پولٹری کےکاروبار سے جڑا ہے، اپنا ہو یا بیگانہ اب کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نےکرپشن روکنے کے لئے عوام سےمینڈیٹ لیاتھا، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں غیر قانونی طریقے سے روٹ تبدیل کیا گیا جس کی انکوائری کا حکم وزیراعظم نے دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک لوڈ کم کرنےکیلئے رنگ روڈ راولپنڈی کامنصوبہ شروع کیاگیا، منصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچانےکیلئےٹائم لائن اور روڈ میپ طےکیا گیا ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق کمشنر محمود احمد نےکئی غیرقانونی کام کئے۔سابق کمشنر اور ان کے ساتھیوں نے اپنے مفادات کے لئے قومی خزانے کا غلط استعمال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی حکومتوں کو حقائق سے لا علم رکھا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ سابقہ کمشنر نے نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے لئے بھی کام کیا، ایف آئی اے کو نجی ہاؤسنگ اسکیموں کے فرانزک آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیجی جا چکی ہے، اس منصوبے کے لئے پیشکش جمع کرانے کا عمل منسوخ کر دیا گیا،اسے قانونی طور پر ریگولرائز نہیں کیا جا سکے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کاروباری افراد کو نیب کے حوالے کیا جارہا ہے، اس منصوبےسےجڑےذاتی مفادکے راستے میں قانونی دیواریں کھڑی کی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام گٹھ جوڑ کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر