Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

Now Reading:

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، کراچی اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔

دوسری جانب عالمی ماہر ماحولیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ 23مئی تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی ماہر ماحولیات نے کہا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق سمندری طوفان کا رخ بنگلہ دیش کی جانب ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ‘یاس’ رکھا جائے گا جو کہ اومان کا تجویز کردہ ہے جس کے معنی بے تاب کے ہیں۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سمندری طوفان کا اثر کچھ حد تک میانمار میں بھی ہوسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر