Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت اس سال بڑھ جائیں گے، حافظ طاہر اشرفی

Now Reading:

کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت اس سال بڑھ جائیں گے، حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت اس سال بڑھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے رواں برس حج کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین حج کو انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ابھی سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی نمبرز نہیں آئے۔ سعودی وزارت صحت کی حتمی ہدایات آنے پر وزارت مذہبی امور تفصیلات بتائے گی اور اس کے بعد ہی حج کےاخراجات کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے جامعہ مسجد سیدنا محمد کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر سے بخشش کی ضمانت اور جنت میں گھر میں خوشخبری ہے، مسجد کی تعمیر میں ایک اینٹ لگانے والے کو بھی مسجد بنانے کا پورا ثواب ملے گا۔

Advertisement

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ مساجد کو آباد کرنا اور نماز کی ادائیگی دنیا و آخرت میں فلاح کی گارنٹی ہے، آج پاکستان میں مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم سب کواپنی زندگی پر ریاست مدینہ کے قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا۔ پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر بنایا گیا ، اسی کلمے کا نظام ملک میں نافذ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر