
پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محض 17 رنز کے عوض 3 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر سہیل تنویر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
181 رنز کے تعافب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آدھی ٹیم صرف 61 رنز پر پویلین واپس پہنچ گئی تھی، کولن منرو اننگز کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد اخلاق 10، افتخار احمد 16 اور آصف علی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 17 رنز کے عوض تین، بلیسنگ مازاربانی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 180 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
ان فارم بیٹسمین صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران جانسن چارلس نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، وہ 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں کی بدولت 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ملتان سلطانز کا مجموعہ 180 تک پہنچا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ عاکف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News