
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام آدمی آج بھی معاشی بدحالی کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو قوم کی خوشحالی سے تعبیر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن گزرنے دیں سارے حقائق سامنے آجائیں گے۔
فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ میں نے 40 سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپنی ہر ناکامی کو دوسرے پر ڈالنا نااہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ غلط پیش کیا گیا ،غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے ہیں۔
فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ غلامی میں یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ غیروں کے حوالے کر دیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے چیلنج ہے ہم نے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ غلط بیانی کی گئ اور شوکت ترین پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا۔
فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سکھ کا سانس نہیں لے سکتے، ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو ملک کی خوشحالی سمجھتا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ چالیس سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں ،بجٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں۔
فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو کے بیان پر شکایتیں ہیں اگر ہم شکایتوں کو زیر بحث لائیں گے تو اپوزیشن بکھر جائے گی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ قانون پاس نہیں کرنے دیں گے ،حکومت کو قانون واپس لینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News