Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے ملک کو 3 سال میں برباد کر دیا،سعد رفیق

Now Reading:

حکومت نے ملک کو 3 سال میں برباد کر دیا،سعد رفیق
سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو 3 سال میں برباد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گھوٹکی میں بہت بڑا سانحہ ہوا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین حادثے کی بنیادی وجہ ٹرین کی دیکھ بھال نہ ہونا ہے ،ریل کی ہر کوچ دیکھ بھال مانگتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوچز کی دیکھ بھال پر کوئی توجہ نہیں ہے ،تبلیغی جماعت کے 70 افراد شارٹ سرکٹ سے جاں بحق ہوئے پر حکومت نے جھوٹ بولا کہ سلنڈر سے آگ لگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ملک کا سب سے بڑا جھوٹا انسان ہے۔

Advertisement

سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین مجھ پرلوٹ مار کا الزام لگاتے رہتے ہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے ریلوے کو لوٹا، بتایا جائے کیا لوٹا ؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ریلوے کو 18 ار ب کے منافع پرچھوڑاتھا، آئندہ مجھ پر الزام لگانے سے پہلے سوچا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں 11 نئے ریلوے اسٹیشن بنائے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے ایک بھی نیا ریلوے اسٹیشن تعمیر نہیں کیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کو تباہ کر دیا ہے، پاکستان ریلویز کو مالی طور پر بھی بہت نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسائل کا واحد حل ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ وزیر داخلہ لوگوں کی لاشوں پرسیاست کرتے ہیں ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز نہیں ہیں، رائل پام کو اب تک کسی کے سپرد کیوں نہیں کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک پر کرپٹ گروہ کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ حکمران اب کورونا اور کرپشن کا شور مچا کر چھپ نہیں سکتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریلوے میں کوئی کام نہیں کیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ اور تبلیغی جماعت والے حادثے کی انکوائری کروائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کا ریلوے کے حوالے سے گناہ چھپ نہیں سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر