Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عثمان بزدار

Now Reading:

اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بہترین بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا بے وقت کی راگنی ہے، اپوزیشن “میں نہ مانو”  کی رٹ چھوڑ کر عملیت پسندی کا مظاہرہ کرے۔

[amazonad category=”Electronics”]

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین پارلیمنٹرین پر حملہ اپوزیشن کی فسطائی ذہنیت کا عکاس ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید کرنا رہ گیا ہے، انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام دو چہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا مسلسل رونا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر