نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غربت کی شرح 49 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ روزگار کی شرح 2018 میں 6.2 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 15.3 فیصد ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 2018 میں 6.2% سے بڑھ کر 2020 میں مجموعی طور پر 15.3 فیصد ہوگئی۔ غربت کی شرح 49% تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکومت بے روزگاری کے دور میں ریلیف کے بجائے عوام پر یوٹلٹی بلز، بالواسطہ ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں اربوں روپے کا بوجھ ڈالا۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) June 1, 2021
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ ریلیف کے بجائے عوام پر یوٹلٹی بلز، بالواسطہ ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News