Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں،  آئی ایس پی آر

Now Reading:

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں،  آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کے قیام کے مقصد کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایس آئی ایف سی (SIFC) اور معیشت کے دیگر شعبوں میں فوج کا کردار حکومت کی منشا کے مطابق صرف اور صرف سہولت کاری کا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج کی اعلیٰ انتظامی اور ٹیکنیکل صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت چاہتی ہے کہ اسے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سہولت کاری اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے قیام کے ایک سال سے کم عرصے میں ایس آئی ایف سی (SIFC) نے انتظامی، پالیسی سازی اور رابطہ کاری کی سطح پر بیش بہا خدمات انجام دی ہیں جب کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر آمادگی اور پاکستان کے اقتصادی ماحول پر اعتماد ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی صلاحیات کو معیشت کی بہتری کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا لیکن پاکستان میں جھوٹ اورپروپیگینڈہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ایسے مثبت اقدام کو بھی تنقید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی (SIFC) ایک شفاف ادارہ ہے جس میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیات کے حامل سول اور فوجی افسران مل کر باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
وزیر اعظم کا ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر