Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری

فواد چودہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں، یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے افغانستان میں مستحکم حکومت اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، اس وقت افغانستان میں کوئی ایسا گروپ اس پوزیشن میں نہیں جو پورے افغانستان پر حکومت کر سکے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ایک گروپ کابل پر قبضہ کرتا ہے اور تو دوسرا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو ایسی صورت میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ہم افغانستان میں امن کیلئے جو کر سکتے ہیں، کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے، سپر پاورز اپنی کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں اور نتائج ہمیں بھگتنا پڑتے ہیں، پاکستان اور افغانستان نے سپر پاورز کی کارروائیوں کے نتائج بھگتے ہیں، ہم افغانستان کے لئے ایک مضبوط مستقبل تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس خطے کا مضبوط معاشی مستقبل ایک مستحکم اور پرامن افغانستان پر منحصر ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہماری تمام کوششیں اس جانب گامزن ہیں، پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے، ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط مواصلاتی روابط کے خواہاں ہیں

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ ہم افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک ٹرکوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، گوادر اور کراچی پورٹس کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے، صرف مستحکم اور پرامن افغانستان سے ہی وسطی ایشیائی ریاستوں اورخطے میں مواصلاتی رابطے ممکن ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر