
اپنی فلم کو بیک وقت آن لائن اور تھیٹر میں ریلیز کرنا والٹ ڈزنی کو مہنگا پڑگیا۔
ماس میڈیا و انٹرٹینمنٹ کمپنی نے فلم “بلیک وِڈو” کو بیک وقت آن لائن اور تھیٹر میں ریلیز کیا تھا۔
فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن نے ایسا کرنے پر والٹ ڈزنی کے خلاف لاس اینجلس کی عدالت میں مقدمہ کردیا۔
اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ کمپنی نے فلم کو بیک وقت دو میڈیم پر ریلیز کر کے معاہدے سے روگردانی کی۔
دوسری جانب والٹ ڈزنی نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدے کا حصہ تھا اور ایکٹریس کو اس کی اضافی رقم بھی ادا کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News