Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتين ووٹرز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

خواتين ووٹرز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتين ووٹرز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف حلقوں سے الیکشن بے ضابطگیوں، پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے سے روکنے اور پولنگ کی بندش کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن گرلز پرائمری اسکول کنگڑ ہڑیالہ (یوسی) قومی كوٹ پر دو گھنٹے سے پولنگ بند ہے، عملے کی مدد سے پولنگ اسٹیشن کے اندر ٹھپے لگانے کی تشویشناک اطلاعات ملی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایل اے 32 چکار، ایل اے 33 گوہر آباد میں پی ٹی آئی کے سوا کسی جماعت کا پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، ڈسکہ الیکشن کے ہتھکنڈے کھلم کھلا انجام دیئے جا رہے ہیں جس کے خلاف عوام کا شدید ردعمل اور سنگین صورتحال پیدا کر دے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو عمران صاحب ذمہ دار ہوں گے، تمام درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر