Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ، کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کردیں

Now Reading:

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ، کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کردیں

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہونے کے باعث کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان  نے تمام محکموں کو چوکس رہنے کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شاہ پور کانجراں سے نکاسی آب آج ہی مکمل ہونی چاہئیے کیونکہ کل بدھ کو منڈی لگنی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام اے سیز اپنے علاقوں کا دورہ کریں اور نکاسی آب کی خود نگرانی کریں جبکہ واسا افسران اور اہلکار بھی اپنے اپنے ایریاز میں خود موجود ہوں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق مون سون ہنگامی مراکز کو درکار مشینری اور وسائل فوری طور پر مہیا کی جائیں جبکہ تمام بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی ہونے چاہیے۔

کمشنرلاہور کا مزید کہنا ہے کہ آج ورکنگ ڈے ہے اے سیز اور ٹریفک پولیس  بند ہونے والے  راستوں کا متبادل انتظام کرائیں جبکہ نکاسی آب  کیلیے واسا افسران بھی مکمل الرٹ رہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ انہوں نے تیز بارشوں کی صورت میں شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلنے اور  دوران بارش بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر