Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اور پاکستان میں تعلیم کی ترجیح ہی ہمارا مشن ہے، چوہدری پرویزالہٰی

Now Reading:

پنجاب اور پاکستان میں تعلیم کی ترجیح ہی ہمارا مشن ہے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں تعلیم کی ترجیح ہی ہمارا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی چیئرمین سپیریئر گروپ آف کالجز اینڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ اس مشن کی تکمیل اپنے وزارتِ اعلیٰ کے دور میں بھی کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، کوشش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی زیادہ سے زیادہ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پنجاب اور پاکستان میں معیاری تعلیم کا فروغ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیم کی ترجیح ہماری بنیادی پالیسی کا حصہ رہا ہے، اپنے وزارت اعلیٰ کے دورمیں زیادہ سے زیادہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کے قیام کی کوشش کی جس میں پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں عوام کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں نئی یونیورسٹیز کے قیام کی حوصلہ افزائی اور ہر ممکن مدد کریں گے، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نشستیں کم ہونے کی وجہ سے طلبا کی بہت بڑی تعداد داخلوں سے محروم رہ جاتی ہے، ہماری کوششوں سے قائم ہونے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیاں اس خلا کو پر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

Advertisement

دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا وزارت اعلیٰ کا دور ہو یا بطور اسپیکر انہوں نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کی سرپرستی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کی تعلیم دوست پالیسیوں خصوصاً پڑھا لکھا پنجاب کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر