Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت کا بیرونِ ملک معتمرین کیلئے عمرہ کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

سعودی حکومت کا بیرونِ ملک معتمرین کیلئے عمرہ کھولنے کا فیصلہ
عمرہ زائرین

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر؛ سعودی حکومت کا بڑا اقدام

سعودی حکومت نے یکم محرم سے بیرونِ ملک کے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کمیٹی برائےحج و عمرہ کے رکن ہانی علی العمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم سے بیرونِ ملک کے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کمیٹی برائےحج و عمرہ کے رکن نے کہا کہ سعودی عرب میں 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کو خوش آمدید کہنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ہانی علی العمیری نے کہا کہ صحت، سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا، عمرہ کی 6000 غیر ملکی کمپنیوں، 30 آن لائن پورٹلز کے ذریعے عمرہ رہائش کا انتظام ہوسکے گا۔

قومی کمیٹی برائےحج و عمرہ کے رکن ہانی علی العمیری نے مزید کہا کہ کہا کہ سعودی وزارت حج، عمرہ کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہوسکے گی۔

Advertisement

دوسری جانب حرمین شریفین کی ویب سائٹ پر جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 9 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب پہنچنے سے پہلے کسی تیسرے ملک میں 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا اور ان ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ہدایات کے مطابق عمرے پر آنے والوں کے لیے فائزر، موڈرنا، اسٹرازینیکا یا جانسن اینڈجانسن ویکسین لگی ہونی چاہیے اور ان ویکسینز کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کوعمرے پر آنے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر