وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پیشاور میں تقسیم اعزازات و اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ کالج لیکچررز کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکچررز کی تربیت معاشرے کی تربیت ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 90 کالجز کے 300 لیکچررز کو تربیت دی گئی ہے، پہلی بار صوبے کے کالجز کیلئے رینکنگ کا معیار وضع کررہے ہیں۔
کامران بنگش نے کہا کہ اس سال صوبے کے 30 بہترین کالجز کیلئے دو دو کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دیں گے، اوسط کارکردگی کے تمام کالجز کیلئے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں بزنس اینڈ آئی ٹی اسٹڈیز کے کالجز کے قیام کےاحکامات جاری کیے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مستحق طلبا و طالبات کی معاؤنت کے لئے تعلیم کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع کے گرلز کالجز کیلئے 45 بسوں کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے ہیں، کامران بنگش
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News