Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے، محمود مولوی

Now Reading:

جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے، محمود مولوی

محمود مولوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر میری ٹائم محمود مولوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے بدھ سے  تیل نکالنے کا کام شروع  کر دیا گیا ہے، جہاز میں جتنا بھی تیل موجود ہے اس کو نکال لیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کو کھینچنے  سے قبل تیل سے خالی کیا جائے گا ہم کوئی رسک لینا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جہاز کے کپتان اور مالک کو تیل نکالنے کا وقت دیا تھا تاہم ان کی جانب سے تیل کی منتقلی  کی کوئی پیشرفت نہ ہونے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر میری ٹائم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ جہاز کے  آپریشن کے دوران سمندر میں کسی قسم کا تیل کارساو ہو، تیل منتقلی کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کا ایک انجن ڈیڈھ ہے اور ایک کمزور ہے، جہاز سنگاپور سے ایک مہینے میں یہاں پہنچا ہے، جہاز کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے، جہاز کا مالک رابطہ کرے یا نا کرے ہم نے جہاز نکالنا ہے، اگر جہاز کے کپتان یا مالک نے رابطہ نہیں کیا تو جہاز کو اپنی ملکیت میں لے لینگے۔

انھوں نےکہا ہے کہ جہاز سے تیل منتقلی آج صبح شروع ہوئی جو آج شام تک مکمل ہوجائیگی، جہاز سے تیل نکالنے کے لئے 7 سے 8 ائل ٹینکرز موجود ہیں، جہاز سے 100 ٹن تیل نکالا جائیگا، باقی 18 ٹن تیل نہیں نکل سکتا،15 اگست کو جہاز کو ریسکیو آپریشن شروع ہوگا، جو ٹگ دبئی سے آئے تھے وہ اسے نکالنے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوا، اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسر ٹگ کو بلایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر