Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی غیر ضروری رپورٹ کی تردید کرتے ہیں، پاکستان کے عدالتی نظام کے بارے میں امریکی رپورٹ غیر معقول اور غیرمصدقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں ملک کے آئین اور قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں، امریکی رپورٹ میں الزامات کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا، حکومت پاکستان ریاست کی ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے اختیارات کی علیحدگی پر یقین رکھتی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں بے بنیاد دعوے پاکستانی عدالتوں کے لاتعداد فیصلوں کے منافی ہیں، رپورٹ میں پاکستان کے ریگولیٹری نظام میں مبینہ کوتاہیوں کے حوالے سے قیاس آرائی کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ امریکی رپورٹ میں ناقابل تصدیق ذرائع سے نتائج اخذ کیے گئے ہیں، امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ معیشت سرمایہ کاری میں تعاون ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر